اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں کی صورت میں خاندانی بادشاہتیں قائم، جن کی سیاست اخلاق و کردار سے خالی، دولت اور طاقت کے معیارات کے گرد گھومتی ہے۔ معاشرے میں چند لوگ ہی اپنے آپ کو عزت مند تصور کرکے سمجھتے ہیں کہ اقتدار ان کے بعد ان کے بچوں کی وراثت ہے۔ آئندہ الیکشن میں سیاسی برہمنوں، شہزادوں، شہزادیوں کا غرور خاک میں مل جائے گا، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر سودی نظام کا خاتمہ کرے گی،اہل فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے سے نہیں رکیں گے۔