• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم


سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جسٹس نعمت اللّٰہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ پولیس کے پاس نہیں آتے تو نہ آئیں، اگر کوئی گم ہو گیا ہے تو ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے، پولیس کی ذمے داری ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کرے۔

عدالت نے سچل سے لاپتہ شہری راشد اور نسیم کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے 4 ہفتوں میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید