لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے122سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اُن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کو کالعدم قرار دینے اور اپنے حق میں آنے والے فیصلے کو سچائی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوںنے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر ہونا چاہیے ، انہوںنے کہا کہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے خلاف اُن کا کیس سپریم کورٹ میں ہے اور انشا ء اللہ دوبارہ انتخابی میدان سجے گا اور ایاز صادق کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔