کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل نے غزہ جنگ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے خلاف ہونے والی ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کروادیں۔عرب میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام کو اسرائیل سے 8 ہزار سے زیادہ درخواستیں ملیں۔اسرائیلی درخواستوں میں شامل 94 فیصد غزہ جنگ پوسٹوں کو ایپس پر سے ہٹا دیا گیا۔