• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس: شاہ محمود نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

شاہ محمود قریشی-----فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی-----فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی۔

ان کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

شاہ محمود قریشی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید