• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی نے بھی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ ہائی کورٹ نے حقائق کا جائزہ لیے بغیر ضمانت کی درخواست مسترد کی ،8اکتوبر کا فیصلہ کا لعدم قرار دینے کی استدعا، درخواست میں اسلام آ با د ہائی کورٹ کے 8اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر ضمانت کی درخواست مسترد کی ،خفیہ دستاویز کو ظاہر کرنے اور بیرونی ملک سفارتی پیغام رسانی کے طریقہ کار کو نقصان پہنچانے کا الزام جھوٹا اور من گھڑت ہے،ان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پرمبنی ،سیاسی مقاصد کے لیے بنایا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید