• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، 3 کاروں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اسکرین گریب/جیو نیوز
اسکرین گریب/جیو نیوز

بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر تین کاروں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والی کار بے قابو ہوکر 2 گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد 2 کاروں میں آگ لگ گئی جبکہ تیسری کار کھائی میں جا گری۔

قومی خبریں سے مزید