خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عید تنخواہ نہ ملنے پرشہریوں سے بھیک مانگ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عید تنخواہ دیکر ہمارے بچوں کو عید کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا جائے۔