• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے جنسی ہراسگی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کر کے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق  ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید