نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کے اعلامیہ کے مطابق پروفیسر نسیم احمد میمن واپس لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین سکندر علی میر جت کو بھی ان کے موجودہ عہدے سے ہٹا کرانسپکٹر آف انسٹیٹیوشن مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاوس کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مسرور شیخ اور سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اکرم سموں کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اکرم سموں کو اسٹیوٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جبکہ کراچی انٹر بورڈ کےسیکرٹری کاشف صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر انہیں ڈائریکٹر پبلیکیشن انٹر بورڈ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق عذرا نسیم کو ناظم امتحانات ٹیکنیکل بورڈ کراچی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیسر جان محمد ملک کو سیکرٹری اور ناظم امتحانات شہید بینظیرآباد بورڈ سے ہٹادیا گیا، انہیں کالج ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احسان الہٰی بھٹو کو نواب شاہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کے عہدے سے ہٹاکر لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔