لاہور میں ریس کورس کے علاقے میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، لٹنے والا خود ہی مرکزی ملزم نکلا، پولیس نے واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن زنیر چیمہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں منصور، نوید، دانش اور فرمان شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم منصور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ڈکیتی کے وقت گرفتار ملزم منصور ریکوری کے 55 لاکھ روپے مالک کے گھر دینے جارہا تھا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ تھانا ریس کورس میں 2 نومبر کو ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے 24 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے ڈکیتی کے بعد 17 لاکھ روپے میں خریدی گئی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔