• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کی پرائیویٹ پارٹی سے متعلق اہم انکشافات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس کے ڈاکو ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے،عمیر طارق بجاری نے اپنی پرائیویٹ پارٹی میں کریمنل ریکارڈ کے حامل اور پولیس کےبرطرف اہلکاروں کو رکھا ہواتھا، ملزم عمیر طارق بجاری کی پرائیوٹ پارَٹی غیر قانونی چھاپوں، ڈکیتی، شارٹ ٹرم گڈنیپنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی،سادہ لباس افراد میں منشیات فروش وقاص عرف دانش تنولی، برطرف اہلکار سید وقار شاہ اور دیگر بھی شامل تھے،2021 میں وقاص عرف دانش تنولی کو صدر پولیس نے منشیات فروشی کے مقدمےمیں گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا،سید وقار شاہ بھی منشیات فروشی میں ملوث تھا ،اسپیشل برانچ کی رپورٹس پر اسےمحکمہ پولیس سے برطرف کیا گیاتھا،عمیر طارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی 15سے 20سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل تھی،دریں اثنا تفتیشی ٹیم نے زیرتربیت گرفتارڈی ایس پی ڈیفنس عمیرطارق بجاری کی مزید2وارداتوں کے شواہد حاصل کرلیے، جبکہ ڈکیتی نماچھاپے کی سی سی ٹی وی وڈیومنظرعام پر آ گئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید