دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث معمول سے ہٹ کر گرمی اور بارشیں، جنگلات اور دنیا کے مختلف ممالک میں لگنے والی آگ، سیلاب اور سمندری طوفان جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کی بات کریں تو یہ دنیا میں ان مقامات پر بڑھتی ہوئی تعداد اور شدت کے ساتھ واقع ہوئی ہے جو انسانی زندگی اور رہائش کے لیے خطرہ ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال مزید خراب ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ متوقع ہے۔
ایسے میں جنگل کی آگ سے بچنے والی عمارتوں اور یہاں تک کہ مجموعی طور پر لینڈاسکیپ کچھ خطوں میں ایک اہم ترجیح بن سکتا ہے۔ اس مضمون میں کچھ ایسے پہلوؤں کو زیرِ غور لایا جارہا ہے، جو جنگل کی آگ کے دوران عمارت کی بقا کا تعین کرتے ہیں نیز یہ کہ کیسے عمارتوں اور کمیونٹیز کو آگ سے زیادہ مزاحم بنایا جا سکتا ہے۔
عمارت کی بقا متاثر کرنے والے عوامل
نباتات
گلیوں اور گھروں کے ارد گرد آرائشی پودے اور بیل بوٹے جنگل کی آگ رہائشی علاقوں میں پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، خاص طور پر جہاں بڑے درخت مکانات کے اندر ہوتے ہیں اور دیوار جیسی کوئی واضح غیر آتش گیر حد نہیں ہوتی۔ تاہم، زیادہ ایندھن دستیاب ہونے کے باوجود، جنگل والے علاقے خاص طور پر ان خطوں کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں نہیں ہیں جہاں صرف ہلکی جھاڑیاں ہیں، کیونکہ ان مقامات پر ہوا کی رفتار عام طور پر زیادہ ہوتی ہے، جس سے آگ کے پھیلاؤ کو فروغ ملتا ہے۔
جنگلات میں آگ لگنے کے بعد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ گھر کے ارد گرد 30 میٹر کے دائرے میں پودوں کی کمی سے آگ سے بچنے کے امکانات میں بہتری آتی ہے۔ اس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ گٹر اور وینٹ پتوں اور دیگر ملبے سے پاک ہوں، جو صرف ایک چھوٹے انگارے یا یہاں تک کہ گرمی کی شدت سے آگ لگانے کے محرک کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ لینڈاسکیپ کا گھر کی بقا پر بھی خاصا اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ڈھلوان اور جہاں عمارت کے نیچے پودوں کی جگہ ہوتی ہے، کیونکہ آگ ہموار سطح کے مقابلے میں اوپر کی طرف زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے۔
عمارت کا انتظام
مکانات اور دیگر عمارتوں کی ترتیب تباہی کے امکان پر اثرانداز ہوتی ہے۔ سب سے بری صورت حال مختلف جگہوں پر کم تعداد میں عمارتوں کی ہے، جن میں سے ہر ایک کا جنگلاتی پودوں کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے اور اس طرح وہ جنگل کی آگ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تعمیر کردہ عمارتوں میں ہنگامی خدمات کے لیے سڑک تک رسائی ناقص ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان کی تعمیر میں بھی زیادہ آتش گیر مواد استعمال ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
تعمیراتی مواد
اس سے بھی زیادہ گنجان آباد علاقوں میں اب بھی جنگل کی آگ کے نتیجے میں املاک کی تباہی کا خطرہ ہے، خاص طور پر جہاں آتش گیر تعمیراتی مواد جیسے کہ لکڑی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، حالانکہ سیمنٹ، اینٹ یا دیگر غیر آتش گیر مواد آگ کے پھیلاؤ میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، اور ایسے مواد کے استعمال سے تعمیراتی ڈھانچے عام طور پر محفوظ ہوتے ہیں۔
عام تعمیراتی مواد میں سے، سنگِ مرمر کا چونا (Stucco)دیگر مواد جیسے اینٹ، دھات اور خاص طور پر لکڑی سے بہتر ثابت ہوا ہے جبکہ چھت سازی میں چھوٹے چھوٹے پتھر (شنگل)، دھات، لکڑی یا فائبرگلاس / اسفالٹ کے مرکب کے مقابلے میں ٹائلز اعلیٰ مواد ثابت ہوئے ہیں۔
خطرہ کم کرنے کے اقدامات
جنگل کی آگ کے خلاف مزاحمت کو ذہن میں رکھتے ہوئے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے مکانات کو براہ راست آگ سے ہونے والے نقصانات کے لیے تقریباً ناقابل تسخیر بنایا جا سکتا ہے۔ چھتوں کی کلاس A سے کلاس C تک ان کی آگ کے خلاف مزاحمت میں درجہ بندی کی جاتی ہے، کلاس A سب سے زیادہ محفوظ ہے اور عام طور پر مٹی، کنکریٹ اور اسفالٹ کی کچھ اقسام جیسے مواد سے تعمیر کی جاتی ہے۔
چھتوں کو فائبر گلاس یا دیگر کیمیکل ریٹارڈنٹ کوٹنگز سے مزید فائر پروف بنایا جا سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ آگ کے خلاف مزاحمت کے لیے کھڑکیوں کو ڈبل یا ٹرپل پین والے ٹمپرڈ شیشے اور دیواروں کو تھری کوٹ سٹوکو کے ساتھ اَپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
چھت اور کھڑکیوں کے بعد، وینٹ کو باریک تار کی جالی سے ڈھانپنا بھی اہم ہے کیوں کہ یہ انگاروں کے اندر داخل ہونے کے لیے سب سے عام اگنیشن پوائنٹس میں سے ایک ہے۔ جنگل کی آگ سے بچاؤ کے لیے خصوصی اسپرنکل سسٹم عمارتوں کی چھت میں نصب کیے جا سکتے ہیں جو آگ لگنے کی صورت میں آن ہونے پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں۔
وسیع پیمانے پر قصبوں، شہروں اور کمیونٹیز کو جنگلی آگ کے دفاع کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے، جہاں آنے والے سالوں میں آگ کی شدت اور تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ یعنی، اچھی ڈیفنس ایبل زونز کے ساتھ بڑی کمیونٹیز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، جنگلات والے علاقوں کے ساتھ کم سے کم رابطہ اور ہنگامی خدمات کے لیے بہترین سڑک تک رسائی۔
بلاشبہ، آباد علاقوں کے ارد گرد موجود پودوں کو ہٹانا مناسب نہیں ہے اور اسی طرح، نہ ہی زمین کی تزئین اور درخت لگانے کے فیصلے جو ممکنہ جنگل کی آگ کا سبب بنتے ہیں، نقصان کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یورپی دیودار درخت نے کئی قسم کے درختوں کے مقابلے میں آگ کے خلاف بہترین مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ پودے ہوا کی رفتار اور جنگل کی آگ کو کم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ دیودار کے جنگلات عام طور پر جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں لگائے جاتے ہیں، جہاں وہ کامیابی کے ساتھ بڑھ سکتے اور مستقبل میں اگر جنگل میں ایک اور آگ بھڑک اٹھے تو وہ اس علاقے کو بحال کرنے میں مدد بھی کر سکتے ہیں۔
جب جنگل میں آگ لگتی ہے، تو درخت میں ریزن پگھلتی ہے، جس سے پختہ بیج نکلتے ہیں، جو کہ زرخیز مٹی میں تیزی سے اُگتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت سی اقسام کے پودے اپنے بیجوں کو نکالنے کے لیے جنگل کی آگ پر انحصار کرتے ہیں، اور اس طرح جنگل کی آگ کو ختم کرنے کی حد سے زیادہ کوششوں سے خطرہ ہو سکتا ہے۔