میانمار کے مسلح گروپ نے چین میانمار سرحدی گزر گاہ پر قبضہ کرلیا۔ گزشتہ ماہ اقلیتی گروپوں کے مسلح اتحاد نے فوج کیخلاف کارروائی شروع کی تھی۔
جس کے بعد سے چینی سرحد کے قریب میانمار کی شمالی ریاست شان میں جھڑپیں جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلح گروپ نے متعدد فوجی پوزیشنوں اور چین کے ساتھ تجارت کےلیے اہم شہر پر قبضہ کرلیا۔
گزشتہ روز میانمار کی حکمراں جنتا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سرحدی گزرگاہ کے قریب کھڑے تقریباً 120 ٹرکوں میں لگنے والی آگ ان مسلح گروپوں نے لگائی تھی۔