• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔ 

بھارت میں اس وقت ہر گزرتے دن کے ساتھ اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز (جعلی ویڈیوز) منظر عام پر آرہی ہیں۔ 

اداکارہ رشمیکا مندانا، کاجول اور کترینہ کیف کی بھی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ 

تاہم ان متاثرین میں اب اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ 

اوریجنل ویڈیو میں خاتون کے چہرے کو عالیہ بھٹ کے چہرے سے ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید