گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بھینسوں سے زیادہ سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے لگائے جانیوالے انجکشن انسانی صحت کیلئے مضر صحت قرار دے دیئے گئے بھینسوں سے دودھ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے جو انجکشن لگائے جارہے ہیں ان انجکشن کے اثرات انسانوں تک دودھ کے ذریعے پہنچ رہے ہیں یہ اثرات خصوصاً مردوں اور بچوںکیلئے نقصان دہ پائے گئے ہیں اس حوالے سے ماہرین وٹرنری کا کہنا ہے کہ ڈیری مالکان دودھ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے زہریلے فارمولے استعمال کرتے ہیں جو جانوروں اور انسانوں دونوں کی صحت کیلئے مضر قرار ہے جبکہ ڈیری مالکان کا کہنا ہے کہ انجکشن وٹرنری سے پاس کروا کر استعمال کئے جاتے ہیں ۔