• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج فلسطین یکجہتی مارچ، ٹریفک پلان جاری

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

کراچی میں آج ہونے والے فلسطین یک جہتی مارچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

مارچ شروع ہونے پر شاہراہِ قائدین سگنل سے طارق روڈ تک سڑک بند کر دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہِ قائدین سے سندھی مسلم جانے والی سڑک کو بند کر دیا جائے گا جبکہ خالد بن ولید روڈ اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 جانے والی سڑکیں بھی بند ہوں گی۔

مارچ کے آگے بڑھنے پر خداداد سگنل سے کشمیر روڈ جانے والی سڑک بند کر دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ کے آگے بڑھتے ہی بند کی گئی سڑکوں کو کھول دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید