جناح اسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد 8 سال کے بچے کی لاش چھوڑ گئے۔
انتظامیہ کے مطابق بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جس شخص کے نام پر ہے اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔