برطانیہ کے شہر برمنگھم میں 3 ملزمان پر 50 سالہ شخص کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان پر قتل کی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان کو اگلے سال جنوری میں سزا سنائی جائے گی۔
50 سالہ کیلون وارڈ کو اپریل میں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ٹکر کارلسن کے مطابق جنگ شروع ہونے سے چند روز قبل میں نے ٹرمپ سے بات کی، تاہم ان کے جواب نے مجھے حیران کر دیا۔
مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 زیادتی کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔
امریکی میڈیا کو مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے قتل کی سازش کی بات افواہ ہے، اس میں صداقت نہیں۔
بلیندرا شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں جنگی رسد کا نظام بے عیب، خوراک کی رسد کا نظام تباہ حال ہے۔
مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں سے یہ درخواست امریکی نیشنل سائبر ڈائریکٹر کے دفتر کی جانب سے کی گئی ہے۔
28 سالہ خاتون ماریہ تھامس نے اعتراف کیا ہے کہ میں بچی کی موت کی ذمے دار ہوں۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا نے اپنی افواج کو مختلف مقامات پر منتشر کرنا، فوجی ساز و سامان کو مزید دور دراز علاقوں میں منتقل کرنا اور خفیہ و زیر زمین مقامات پر انحصار بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز صرف 9 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
فارما کے کاروبار سے وابستہ 60 سالہ وِنیت منوچا کی گلا کٹی لاش 5 ستمبر کو کانپور کے فلیٹ سے ملی تھی، پولیس نے قتل کا معمہ حل کر لیا۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفافرے کے مطابق اس سے قبل بھی نیتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدد سے گزرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔
کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون بھی منظور کر لیا گیا۔
مشترکہ بیان میں سعودی عرب پر مسلسل حملوں اور بحیرۂ احمر میں حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔
عشائیے میں امریکی صدر نے شی جن پنگ کو امریکا کی قومی علامت عقاب کا خصوصی مجسمہ تحفے میں دیا۔
برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی اکثریت ایران میں جاری جنگ ختم کرنا چاہتی ہے۔