پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے لیے کام کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھنے پر یقین رکھا، میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔
احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا تاہم میں ڈومیسٹک کرکٹ کا احترام جاری رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بنگلا ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے کھیلنے کی آفر کی۔
احمد شہزاد نے مزید کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔