• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، سکرنڈ قتل کیس، DIG لاڑکانہ کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کوٹ نے سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کے قتل کیس کے سلسلے میں ڈی آئی جی بینظیر آباد کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت جسٹس امجد علی سہتونے پولیس افسران کومخاطب کرتے ہوئے رکہا کہ آپ جس کی ڈیوٹی کررہے ہیں جلدی ڈی آئی جی بن جائیں گے، کیا آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سکرنڈ ماڑی جلبانی میں 4 شہریوں کے قتل اور زخمیوں سے متعلق تہماس رشید اے رضوی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چالان جمع کرادیا گیا ہے۔ جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ چالان نامعلوم افراد کے خلاف جمع کرایا گیا ہے مسٹر پی جی آپ ڈی آئی جی کی رپورٹ پڑھ کر سنائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا مدعی بھی موجود ہے۔ عدالت نے پراسکیوٹر جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ فائنل رپورٹ کی کاپی کہاں ہے۔ جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ ایک جگہ لکھتے ہیں گاؤں والے نے اپنے گاؤں والوں کو مار دیا، 40 ملین کیوں دے رہے ہیں لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ جن گاؤں والوں نے مارا ہے انکو ملزمان بنائیں۔

ملک بھر سے سے مزید