• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ12: فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ نہ دینے پر ڈائریکٹر فوڈ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی نے عدالتی احکامات کے باوجود 12 فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ نہیں دینے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون کو 5 دسمبر کو عدالت میں جواب کے لئے طلب کر لیا ہے۔جسٹس صادق محمود خرم نے ملزم محمد سعید کی ضمانت منظور کرلی ، مجسٹریٹ سیکشن 30 میلسی نے14 جولائی2023 مدعی عبدالوہاب کو شدید زخمی کرنے پر اسے چھ سال قید کی سزا اور مجموعی طور پر ساڑھے چار لاکھ جرمانہ کیاتھا۔ جسٹس محمد رضا قریشی نےفاران فلور اینڈ جنرل ملز لیہ کے مالک شیخ عمران فیض رسول کی محکمہ خوراک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون ،ڈپتی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان۔ سید ایوب بخاری۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اصغر سہو کو چار دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ پیٹیشنر کے وکیل سید ریاض حسین گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک لیہ نے اپنی کرپشن۔ بدعنوانی۔اور غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کیلئے فلور ملز مالکان کو قربانی کا بکرا بنایا انہیں نہ صرف شوکاز نوتس جاری کئے ۔
ملتان سے مزید