• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17اے کے تحت ملازمت کا حق سلب کرنا ظالمانہ فیصلہ ہے، حکومت نوٹیفکیشن واپس لے: پنجاب ٹیچرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)دوران سروس وفات کی صورت میں ورثا کے لئے 17اے کے تحت ملازمت کاحق سلب کرنے کا ظالمانہ فیصلہ ہے۔ حکومت نوٹیفکیشن واپس لے۔یہ بات پنجاب ٹیچرز پنجاب کے صوبائی صدرحافظ غلام محی الدین ، مرکزی سیکرٹری جنرلمیاں طیب احمد بودلہ ،مرکزی نائب صدورمحمد خالد چوہدری ، احسان خالق لغاری ، محمد اصغر کاہلوں ،احسان محمود گوندل، قیصر عباس بخاری ،جوائنٹ سیکرٹریاحمد شیر خان نیازی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمر منیر مرالی نے مشترکہ بیان میں کہی،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی مراعات کو یکسر ختم کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید