• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں جدید کمپیورٹرلیب فعال کردی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی میں جدید کمپیورٹرلیب فعال کردی گئی ہے ،یہ لیب شعبہ کمپیوٹرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم کی گئی ہیں، لیب کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ، ڈائریکٹر کمپیوٹرسائنسز ڈاکٹر خدیجہ کنول اور دیگر چیئرپرسنز بھی موجود تھیں ، وائس چانسلر نےکہاکہ جدید لیبارٹری جنوبی پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہے اس کا مقصد یونیورسٹی کے اندر تحقیق، سیکھنے اور اختراع کو بڑھانا ہے۔
ملتان سے مزید