• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلے تیل،گھی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے، سیمینار سے ماہرین کا خطاب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کے زونل مینیجرز امجد علی اور اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ کھلے تیل اور گھی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔وہ "خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد, پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی، کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات" کے بارے میں آگاہی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر انتظام پنجاب فوڈ اتھارٹی لیہ کے اشتراک سے اس آگاہی پروگرام میں تاجر تنظیموں، خوردنی تیل بنانے والی ملوں کے نمائندگان،چھوٹے دکاندار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید