• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ٹھیکوں میں مبینہ خوردبرد، ڈیلی ویجز ملازم کی آڈیو وائرل

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ٹھیکوں میں مبینہ خردبرد، نشتر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازم محبوب کی ٹھیکے فکس کرانے کی آڈیو وائرل ہو گئی ،وائرل ویڈیو میں محبوب نامی ملازم کو واضح سنا جا سکتا ہے کہ مجھ سے مک مکا کرو اور سارا سال کاروبار کرو آڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو مجھ سے پوچھے بغیر ٹینڈر جمع کروائے گا میں 50،60 لاکھ کی سی ڈی آر جمع کروا کر معاملے کو روک دوں گا ۔
ملتان سے مزید