• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں جلد آر ٹی آئی کمیشن کا وجود ممکن ہو جائیگا، سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اس سے مضبو ط سماجی نظام کا وجود ممکن ہوتا ہےاور معلومات تک رسائی کے قانون کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو کے زیراہتمام منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون کا عملی طور پر استعمال ہو نے سے لوگوں میں احساس محرومی کا ازالہ ہو جائے گا ،کرپشن کے خاتمےاور احتسابی عمل کے بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا، آ ر ٹی آئی کا قانون تمام محکموں کے شفافیت کےلیے واچ ڈاگ کا کردار ادا کرے گا۔ سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں آر ٹی آئی ایکٹ 2021میں اسمبلی سے پاس ہوا ہے اس کے لیے کمیشن کے انعقاد کے لیے قواعدو ضوابط اور رولز بھی بن چکے ہیں کابینہ سے بھی پاس ہوئے ہیں بہت جلد آر ٹی آئی کمیشن کا وجود ممکن ہو جائے گا۔ اس ایکٹ کےتحت عوام کو مفاد عامہ کے حکومت کے کسی بھی سکیم اور پروجیکٹ کے حوالے سے اگاہی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انفارمیشن افیسر وں کے استعداد کار بڑھانے کے لیے ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید