• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف دلانے پر وکلاء ٹیم کی مشکور ہوں‘ حوران بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ریسرچ کوآرڈی نیٹر حوران بلوچ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کا شکار ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے نکلنے والی ریلی کی طرف سے خواتین کو زدوکوب کرنے اور بائیاں ہاتھ توڑنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف سیشن کورٹ میں ایف آئی آر درج کروانے کیلئے 22A فائل کی تھی کہ جن اہلکاروں نے مجھ سمیت دیگر خواتیں پر تشدد کیا انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، گزشتہ روز 26 جولائی کو سیشن کورٹ نے میری درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے سول لائن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ان اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ حوران بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پرامن جدوجہد کے قائل ہیںاورہمیشہ پرامن جدوجہد کی ،انہوںنے کہا کہ میں اپنی پوری وکلاء ٹیم کی شکرگزار ہوں جنہوں نے حق و سچ کی جنگ میں میرا ساتھ دیا ہر بلوچ خاتون کا ساتھ دیا اور ہمیں انصاف دلانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ محنت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف میری درخواست منظور کروا ئی۔انہوں نے کہا کہ جب میں پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کروارہی تھی تو اس دوران پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کیلئے پہنچی لیکن وکلاء نے میری عبوری ضمانت کر رکھی تھی جس کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہوسکی۔
کوئٹہ سے مزید