• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد پولیس نے ایک ماہ میں 181 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد کیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمن شاہوانی کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے آن لائن مینجمنٹ کمپلینٹ سسٹم کے تحت قائدآباد ڈویژن کو تین شکایات موصول ہوئی دو کو حل کر دیا گیا جبکہ ایک پر تحقیقات جاری ہے قائدآباد ڈویژن پولیس نے ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں و گاڑیاں چوری و چھننے والے 51ملزمان سمیت181ملزمان کو گرفتار کر کے 19موٹرسائیکلیں ٗ تین گاڑیاں درجنوں موبائل فونز ٗ لاکھوں روپے کی نقدی بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انڈسٹریل پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی قائد آباد سرکل اسحاق چنگیزی ٗ ڈی ایس پی پشتون آباد سرکل مسعود لغاری ڈویژن کے ایس ایچ اوز عتیق الرحمن دستی ٗ توصیف فرمان ٗ جواد علی ٗ شاہد قدیر اور انسپکٹر انوسٹی گیشن انور علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ قائد آباد ڈویژن پولیس جرائ پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی، انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات پر فحاشی اور جوئے کے اڈوں پر بھی مختلف کارروائیں کی گئی اور جواریوں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمار ا عز م ہے کہ قائد آباد ڈویژن کو ٹیم ورک سے جرائم اور منشیات سے پاک کیا جائے گا جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید