• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکی روڈ کوچہ ولی محمد کا ٹرانسفارمر خراب‘ مکینوں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(پ ر)سرکی روڈ کوچہ ولی محمد کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مکینوں نے بیان میں بتایا کہ سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ کے گھر سے ملحقہ کھمبے پر نصب ٹرانسفارمر دوپہر 2 بجےخراب ہونے کے باعث پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا اورشدید گرمی میں لوگوں کا برا حال ہو گیا۔انہوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی کہ فوری طور پر علاقے کا ٹرانسفارمر درست کر کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید