• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچی اکیڈمی کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس، انتخابات 4 اگست کو ہوں گے

کوئٹہ ( پ ر) بلوچی اکیڈمی کی نئی کابینہ کے لیے انتخابات 4اگست کو ہوںگے۔ موجودہ کابینہ کی چار سالہ مدّت کے اختتام پر چھیاسٹھ ویں جنرل باڈی اجلاس میں انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ کا چنائو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس ایڈووکیٹ نادر علی چھلگری کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں انتخابات کے طریقہ کار اور شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق ممبران اپنے کاغذات نامزدگی 26جولائی سے لے کر 28جولائی تک جمع کرسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست کا اعلان اورچار اگست 2024 کو جنرل باڈی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اس حوالےسے بلوچی اکیڈمی کمپلیکس میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں اکیڈمی کی کارکردگی، کتابوں کی اشاعت کے علاوہ بلوچی زبان و ادب کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید