• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں گروپ بندی سے نقصان پارٹی کا ہوگا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان سمیت پورے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انتخابات میں پارٹی کی جیت کو فارم47کے ذریعے ہار میں تبدیل کیا گیاجسے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی کا نقصان کسی اور کو نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کا ہوگا، ہر گروپ اپنا علیحدہ پروگرام کررہا ہے جس سے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری عمران خان کے بیانیے کا ساتھ دینا ہے۔ گروہ بندی سے نقصان پارٹی کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کیلئے سوچنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید