کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے محکمہ پی ایچ ای کے تمام نالہ جات کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے، نالوں کی صفائی سے شہریوں کو صاف پانی میسر ہوگا محکمہ پی ایچ ای شہریوں کی شکایت دور کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، محکمہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے مرکزی نالوں اور تالاب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،سیلابی صورتحال کی وجہ سے اس وقت پانی صاف نہیں ۔بارشوں کے بعد عوام کو ان کی دہلیز تک صاف پانی میسر ہوگا اور انہیں دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے دریائے ناڑی کے مقام پر واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم کا بھی معائنہ کیا ایکسین ایریگیشن خادم چانڈیو نے تقسیم آب کے متعلق ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔