کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی احتجاجی ریلی جناح روڈ سے روانہ ہوکر شارع اقبال اور منان چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی ٭…ریلی کی قیادت مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد مولانا خدائے دوست مولانا عبد الکبیر مولانا ولی محمد ترابی اور دیگر نے کی ٭…شدید گرمی کے باوجود ریلی میں کارکنوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ٭…سیکورٹی انتظامات پولیس انتظامیہ اور انصار الاسلام کے رضاکاروں نے انجام دئیے٭…عدالتی فیصلے کے خلاف مولانا مفتی محمد روزی خان اور دیگر قائدین نے پُرجوش انداز میں تقاریر کیں جبکہ مولانا عبد الرحمن رفیق کی تقریر پرشرکاء آبدیدہ ہوگئے ٭…کارکنوں نے فلک شگاف نعروں سے ختم نبوت زندہ باد اور قادیانی مردہ باد کے نعرے بلند کرکے چیف جسٹس سے مبارک ثانی کیس فیصلہ واپس لینے کی قرارداد پاس کرائی ٭…ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد صحافیوں اورمیڈیا امور جبکہ ضلعی سالار سید سعداللہ آغا نظم و ضبط کی نگرانی کرتے رہے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ مسعود احمد نے سرانجام دیئے ۔