• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی الیکشن کے نام پر پی ٹی آئی نے آج ڈرامہ رچایا، کیپٹن صفدر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن کے نام پر تحریک انصاف نے آج ڈرامہ رچایا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے سابقہ چیئرمین کو تو پورے انتخابی عمل پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثل مشہور ہیں کہ ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ اور ’ساون کے اندھے کو سب ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے۔‘

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے راستے اقتدار میں آئی تھی، پارٹی الیکشن کے نام پر آج ڈرامہ رچایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرکے پارٹی الیکشن بھی کرائے گئے، جس پارٹی کی بنیاد ہی دھاندلی پر رکھی جائے وہ آگے کیا کرے گی، آج کا انٹراپارٹی الیکشن سب کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

قومی خبریں سے مزید