لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید پر مری میں درج مقدمے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اخراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ چالان پیش ہو چکا ہے مقدمہ خارج نہیں ہو سکتا، آپ ماتحت عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مری پولیس نے گزشتہ سال شیخ رشید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
سینئر سیاسی رہنما شیخ رشید نے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کر رکھی تھی۔