انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا جس میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے 7 دسمبر کو اجلاس بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔
ذرائع کے مطابق دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس کی تعطیلات کی وجہ سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔