7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ کے آدھے سے زائد گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 60 فیصد یعنی 3 لاکھ سے زائد مکانات تباہ یا متاثر ہوئے۔
عرب میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے 35 میں سے 26 اسپتال غیر فعال ہوچکے اور اسرائیلی بمباری سے اب تک 167 مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیرات کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 339 تدریسی عمارتیں تباہ ہوئیں یا انہیں نقصان پہنچا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے 87 ایمبولینس اور 11 بیکریاں بھی تباہ ہوگئیں۔