پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق طنزیہ بیان دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز کا بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یعنی 9 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ۔