نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی خواہش ہے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ہریرہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک جیسی فٹنس اور ان کے مائنڈ سیٹ سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
محمد ہریرہ کا کہنا تھا کہ دونوں فارمیٹ میں اوپر کے تین نمبرز پر ہی کھیلتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کین ولیمسن، بابر اعظم، روہت شرما اور ویرات کوہلی کو فالو کرتا ہوں۔