• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شعیب ملک کی اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی
شعیب ملک کی اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے پر مجھے تم پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بھتیجے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے، سخت محنت کرتے رہو اور مضبوطی سے آگے بڑھتے رہو۔

محمد ہریرہ نے شعیب ملک کی پوسٹ پر خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی سے جیسے چاند پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ناردرن کے محمد ہریرہ نے قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔

19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے، نوجوان بیٹر محمد ہریرہ نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر نوجوان محمد ہریرہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔

تازہ ترین