ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کمرشل ڈائریکٹوریٹ نے بیج نمبر 27،30اور33کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بیج نمبر 27،30اور33کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 18دسمبر 2023ء تھی جس میں ایک سے2روز کی توسیع کی گئی ہے۔ میپکو کے 9آپریشن سرکلز میں بیج نمبر 27کے بجلی صارفین 19دسمبر 2023ء،بیج نمبر30اوربیج نمبر33کے بجلی صارفین 20دسمبر کو اپنے بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر اداکرسکتے ہیں۔