پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، نواز شریف ساڑھے 6 سال بعد آکر ضمانت لے لیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ہم میڈیا، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے اندر مقابلہ کریں گے، انہی عدالتوں نے نواز شریف کو بری کیا۔
انہوں نے کہا کہ بار بار آؤں گا، ملازمین کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے، پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی نوکریوں کے لیے بھی بل پیش کیا ہے۔
قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ بیورو کریٹ بابوں کو گھر تک پہنچائیں گے، نوجوانوں کا دور ہے، بلاول بھٹو بھی میدان میں ہیں، ہم عوام کی بات کر رہے ہیں، ہم الیکٹڈ ہیں سلیکٹڈ نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیا سمجھتے ہیں، ایک شاہی بھگوڑے کو آپ تخت پر بٹھا دیں گے۔