• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے 6 کا ٹریلر جاری، صرف 10 گھنٹوں میں کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے 10 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ 

جی ٹی اے سیریز کے 6 ایڈیشن کا گیم 2025 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 

اس ٹریلر کو ریلیز کے 10 گھنٹوں کے اندر ہی 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ جی ٹی اے 5 دس برس قبل یعنی 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔  تاہم اب جی ٹی اے کے مداحوں کو 10 برس بعد نئے ایڈیشن کی پہلی جھلک مل گئی جبکہ آئندہ دو برس بعد گیم مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ایڈیشن پلے اسٹیشن 5، ایکس باکس سیریز اور ایکس باکس سیریز ایس کے کنسول پر کھیلا جاسکے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید