بھارت کے شہر احمدآباد سے دبئی جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے پر کراچی لینڈ کیا۔
احمدآباد سے دبئی کے مسافر 27 سالہ بھارتی شہری دھرووال دھرمیش کمار سونی کو ہارٹ اٹیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 طیارے نے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا۔ ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے 27 سال کے بھارتی مسافر کو طبی امداد دی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ری فیولنگ کی گئی۔