• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، فراڈ کے ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع، بجلی چوری کے ملزم کو سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بہاؤ الدین زکریا کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون ثانیہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اجمل کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء دلائل کےلئے کل 7دسمبر تک ملتوی،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم جنیدکی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم ، لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاسم کی عبوری ضمانت پر سماعت آج 6 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم، بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا ،بجلی چوری کے ملزم انصر کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اکرا م کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔ منشیات مقدمہ میں گرفتار ملزم حیات کی ضمانت کل 7دسمبر تک ملتوی،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم محمد بشیر احمد کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید