• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اس ماہ ہونیوالی سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہے۔

پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کےلیے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید