کراچی(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نتنن یاہو کو حماس کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلیوں سے ملاقات مہنگی پڑگئی، اسرائیلی وزیراعظم نے شرکاء کو بتایا کہ وہ تمام قیدیوں کو فوری رہا نہیں کرواسکتے جس کے بعد قیدیوں کے اہلخانہ ملاقات سے اٹھ کر چلے گئے، انہوں نے نتن یاہو شرم کرو کے نعرے بھی لگائے، رہا ہونے والے ان اسرائیلی شہریوں کے اہلخانہ اب بھی حماس کی قید میں ہیں، نتن یاہو نےکہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حماس پر دباؤ بڑھا کہ وہ ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔ اس موقع پر ایک قیدی کے رشتہ دار نےکہا کہ یہ بکواس ہے، اس پر نیتن یاہو نےغصے میں کہا کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی حقیقت ہے۔ امریکی ٹی وی چینل کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کی نتن یاہو سے گفتگو ایک اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے جاری کی ہے۔