• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائی لاز کی خلاف ورزی پر پراپرٹیز سیل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے غیر قانونی کمرشل عمارات اور ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ایم ڈی اے اور ضلع کونسل سمیت تمام اداروں کو بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والے پراپرٹی مالکان کے اثاثے سیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بائی لاز ، پارکنگ اور سیکورٹی انتظامات کی ایس او پیز کے بغیر کسی پٹرول پمپ اور کمرشل عمارات کو تعمیر کرنے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے مختلف پٹرول پمپس اور کمرشل عمارات کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔
ملتان سے مزید