اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ن لیگی عہدیداروں کی عدالت میں نقل و حرکت پر اعظم نذیر تارڑ کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ہر سماعت پر اتنا کراڈ لے آتے ہیں کیا یہاں کوئی میچ ہو رہا ہے جو اتنی نقل و حرکت ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس نے عطا نذیر تارڑ کو نشست پر بیٹھنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ معاملہ ایسے ہی چلنا ہے تو ہم اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔